Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / وائیٹ ہاؤز کے قریب ڈونالڈ ٹرمپ کیخلاف احتجاج

وائیٹ ہاؤز کے قریب ڈونالڈ ٹرمپ کیخلاف احتجاج

واشنگٹن ۔ 10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وائیٹ ہاؤز کے قریب ایک ہندوستانی نژاد کارکن نے صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے ہیراسٹائل کے ساتھ ایک تمثیلی احتجاجی مظاہرہ کیا اور صدر امریکہ کے ٹیکس ریٹرنس معاملہ شمالی کوریا سے نمٹنے کی پالیسی اور صدر روس ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ان کے روابط کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ تارن سنگھ برار نامی ڈاکیومنٹری فلمساز نے وائیٹ ہاؤز کے قریب سبزازار پر ایک چکن کی شکل میں صدر ٹرمپ کے ہیئر اسٹائل کے ساتھ مظاہرہ کیا۔ 30 فیٹ کے لمبے چکن ڈاؤن کیلئے حکام نے اجازت دی تھی۔ اس طرح کی لمبی شئے کو خاص کر کرسمس ٹری کے موقع پر استعمال کیا جاتا ہے۔

چین کے زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد 20 ہوگئی
بیجنگ ۔ 10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) چین کے پہاڑی علاقہ جنوب مغربی حصہ میں طاقتور زلزلے کے باعث زمین کھسکنے سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔ 200 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ مرنے والوں میں 6 سیاح اور 2 مقامی شہری شامل ہیں۔ زائد از 60 ہزار افراد کو اس علاقہ سے محفوظ مقام کو منتقل کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT