Monday , August 21 2017
Home / دنیا / وائیٹ ہاؤس کی پہلی خاتون نگراں چیف برخاست

وائیٹ ہاؤس کی پہلی خاتون نگراں چیف برخاست

واشنگٹن۔6 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر دفتر وائیٹ ہاؤس نے اپنی پہلی خاتون اور دوسری افریقی۔ امریکی شہری ’چیف اشرانجیلا ریڈ ‘کو برخاست کر دیا ہے ۔ وائیٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے ریڈ کو برخاست کئے جانے کی تصدیق کی لیکن اس کی وجوہات کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی۔ انہوں نے بتایا کہ وائیٹ ہاؤس کے ملازمین کل صبح جب کام پر پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ ریڈ کو برخاست کر دیا گیا ہے ۔ انہیں سابق صدر بارک اوباما نے 2011 ء میں مقرر کیا تھا۔ریڈ نے اس پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ’’بہتر ہوگا کہ اس کے بارے میں وائیٹ ہاؤس معلومات دے ‘‘۔  واشنگٹن پوسٹ نے بتایا کہ ریڈ نے پہلے کارلٹن ہوٹل کیلئے کام کیا تھا۔ وائیٹ ہاؤس کے پہلے افریقی امریکی چیف اشر ایڈمرل اسٹیفن ڈبلیو روچون کے استعفی کے بعد انہوں نے وائیٹ ہاؤس میں یہ عہدہ سنبھالا تھا۔  وائیٹ ہاؤس کی رہائش کی تمام سرگرمیوں کی نگرانی کی ذمہ داری چیف اشر کے پاس ہوتی ہے ۔ وہ عمارت کے جنرل منیجر کے طور پر کام کرتے ہیں۔انہیں شیف، داخلہ اسٹاف، مالی اور الیکٹریشین  سے لے کر خزانہ اور انتظامیہ سے متعلق ذمہ داریاں بھی ادا کرنی پڑتی ہیں۔

ٹرکش ایرلائنز میں بزنس کلاس مسافروں کیلئے لیاپ ٹاپس
استنبول ۔6 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) ٹرکش ایرلائینز نے آج اپنے بزنس کلاس مسافرین کو طلب کرنے پر لیاپ ٹاپس کی پیشکش کی شروعات کی ہے ۔ یاد رہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے بعض خصوصی ممالک کی ایرلائینز پر الیکٹرانک اشیاء کے استعمال پر امتناع عائد کردیا ہے۔ امریکہ نے مشرق وسطیٰ سے راست امریکہ آنے والی فلائٹس کے مسافروں پر سیل فون سے بڑی سائز کے تمام الیکٹرانک اشیاء کے استعمال پر امتناع عائد کردیا ہے جبکہ برطانیہ نے بھی کم و بیش یہی احکامات جاری کئے ہیں لہذا آج سے ٹرکش ایرلائینز نے اپنے بزنس کلاس مسافرین کو طیارہ کے اندر لیاپ ٹاپ کی خدمات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کیبن عملہ سے مسافر طلب کرسکتے ہیں اور اپنا کام ہوجانے کے بعد واپس کرنا ہوگا ۔ لیاپ ٹاپ کے استعمال کے بعد وہ ازخود بند ہوجائیں گے اور استعمال کرنے والوں کی پرائیویسی جوں کی توں برقرار رہے گی ۔ جاریہ سال مارچ میں صدر اُردوغان نے امریکہ اور برطانیہ سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنے اس حکمنامہ سے جلد از جلد دستبردار ہوجائیں۔

TOPPOPULARRECENT