Thursday , July 20 2017
Home / شہر کی خبریں / وائی ایس آرکانگریس ضلع میں جگن کا دورہ

وائی ایس آرکانگریس ضلع میں جگن کا دورہ

حیدرآباد 15جون (یواین آئی ) آندھراپردیش اسمبلی میں اصل اپوزیشن وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے وائی ایس آرکانگریس ضلع کے اپنے حلقہ اسمبلی پُلی ویندلہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر عوام کی کثیر تعداد نے ان سے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے واقف کروایا۔ دوپہر کے کھانے کی اسکیم کے ورکرس نے بھی جگن سے ملاقات کی ۔ جگن نے ان سے کہاکہ حکومت اس اسکیم کو کارپوریٹ اور بڑے اداروں کے حوالے کرنا چاہتی ہے ۔ان ورکرس نے جگن سے شکایت کی کہ ان کی تنخواہیں سات ماہ سے واجب الاد ا ہیں۔جگن نے یقین دہانی کروائی کہ وہ اس مسئلہ کو اسمبلی میں اٹھائیں گے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT