Monday , July 24 2017
Home / شہر کی خبریں / وائی ایس آرکانگریس پارٹی کی پلینری سیشن کے لئے تیاریاں

وائی ایس آرکانگریس پارٹی کی پلینری سیشن کے لئے تیاریاں

حیدرآباد 11 اپریل (سیاست نیوز ) آندھراپردیش کی اصل اپوزیشن وائی ایس آرکانگریس پارٹی پلینری سیشن کے لئے تیاریاں کر رہی ہے ۔یہ سیشن جاریہ سال جولائی میں منعقد کیا جائے گا۔پارٹی کے قیام کے تقریبا 6سال مکمل ہوچکے ہیں ۔پارٹی کے قیام سے اب تک صرف ایک مرتبہ ہی پلینری سیشن منعقد کیا جاسکا۔2019کے انتخابات کے پیش نظر پارٹی کومستحکم کرنے پر توجہ مرکوز کردی گئی ہے ۔اسی لئے اس سال جولائی میں یہ سیشن منعقد کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے ۔اس موقع پرپارٹی کی نئی کمیٹیاں بھی تشکیل دی جائیں گی۔ پارٹی لیڈر اوما ریڈی وینکٹیشورلو نے بتایا کہ پولنگ بوتھ،دیہات ،منڈل اور ضلع کی سطح تک کی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کمیٹیاں شفاف انداز میں تشکیل دی جائیں گی ۔اس موقع پرپارٹی کارکنوں کے لئے تربیتی پروگرام بھی منعقد کئے جائیں گے اور 2019کے انتخابات میں کامیابی کا منصوبہ تیار کیا جائے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT