Wednesday , August 16 2017
Home / شہر کی خبریں / وائی ایس آر قائدین کی 25 اپریل کو صدر جمہوریہ سے ملاقات

وائی ایس آر قائدین کی 25 اپریل کو صدر جمہوریہ سے ملاقات

ریاست میں ہورہی سازشوں سے واقف کروایا جائے گا ، ویرا سوامی
وجیانگرم ۔ 21 ۔ اپریل : ( این ایس ایس ) : ریاست آندھرا پردیش سے تعلق رکھے والے ارکان اسمبلی اور ارکان کونسل 25 اپریل کو نئی دہلی روانہ ہوں گے تاکہ صدر جمہوریہ کو ریاست میں پیش آرہے سیاسی بحران اور ٹی ڈی پی کی جانب سے سیاسی سازشوں سے واقف کروایا جائے ۔ وائی ایس آر رکن قانون ساز کونسل کے ویرا بھدرا سوامی نے یہاں آج اس بات سے واقف کروایا ۔ یہاں اخباری نمائندوں کو اس فیصلہ سے واقف کرواتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وائی ایس آر کانگریس 23 اپریل کو ضلع دفاتر پر ’ آندھرا پردیش میں جمہوریت بچاؤ ‘ نام سے کینڈل لائٹ ریالی کا اہتمام کرے گی ۔ انہوں نے حکمراں جماعت سے سوال کیا کہ وہ کیوں اپوزیشن ارکان کو پارٹی آنے ورغلا رہے ہیں جب کہ اس کے پاس درکار تعداد موجود ہے ۔ انہوں نے چندرا بابو نائیڈو پر الزام عائد کیا کہ وہ اپوزیشن ارکان کو خریدنے کی کوششوں میں مسلسل مصروف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کالا دھن کی طاقت سے ارکان کو خریدا جاسکتا ہے تاہم عوام کے دل خریدے نہیں جاسکتے ۔۔

TOPPOPULARRECENT