Friday , March 24 2017
Home / شہر کی خبریں / وائی ایس آر پارٹی رکن اسمبلی روجا پر غیر شائستہ الفاظ استعمال کرنے کا الزام

وائی ایس آر پارٹی رکن اسمبلی روجا پر غیر شائستہ الفاظ استعمال کرنے کا الزام

نیلور میں چندرا موہن ریڈی تلگو دیشم لیڈر کی جنا چیتنیہ ریالی سے خطاب
حیدرآباد ۔ 23 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش ریاست کے سینئیر قائد تلگو دیشم پارٹی و سابق وزیر مسٹر ایس چندرا موہن ریڈی نے پھر ایکبار وائی ایس آر کانگریس پارٹی رکن اسمبلی شریمتی روجا کے خلاف صف آرا ہوگئے اور انہیں اپنی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ روجا کو سوائے ’ ریپ ‘ ( عصمت ریزی ) وغیرہ کے الفاظ استعمال کرنے کے سوا اور کوئی الفاظ ہی نہیں آتے ہیں ۔ چندرا موہن نے آج نیلور میں پارٹی کی جناچیتنیہ یاترا کا آغاز کر کے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ روجا اسمبلی اجلاس چلنے نہیں دیتی ہیں اور اسمبلی میں تلگو دیشم کے ارکان اسمبلی کے خلاف غیر شائستہ الفاظ کا استعمال کرنے کے طریقہ کار پر مسٹر چندرا موہن ریڈی نے اپنی شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ روجا کے استعمال کیے جانے والے الفاظ سے ہر کسی کا سرشرم سے جھک جاتا ہے ۔ قائد تلگو دیشم پارٹی نے اس موقعہ پر رکن اسمبلی وائی ایس آر کانگریس پارٹی شریمتی روجا کے خلاف سخت و سنسنی خیز ریمارکس کیے اور کہا کہ ان کے خلاف کیسے بھی ریمارکس کیے جائیں اس کا ان پر کوئی اثر ہی مرتب نہیں ہوتا ہے ۔ قائد تلگو دیشم پارٹی نے کہا کہ ریاست آندھرا پردیش میں کئی ایک ترقیاتی اقدامات مسٹر این چندرا بابو نائیڈو چیف منسٹر کی قیادت میں روبہ عمل لائے جارہے ہیں لیکن وائی ایس آر کانگریس پارٹی قائدین و ارکان اسمبلی کو یہ اقدامات دکھائی ہی نہیں دیتے اور ہمیشہ ریاست کی ترقی میں رکاوٹیں ہی پیدا کرنے کے لیے کوشاں رہتے ہیں ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT