Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / وائی ایس آر کانگریس ایم ایل اے سوجیا کرشنا کی تلگو دیشم میں شمولیت

وائی ایس آر کانگریس ایم ایل اے سوجیا کرشنا کی تلگو دیشم میں شمولیت

وجئے واڑہ ۔ 20 ۔ اپریل : ( پی ٹی آئی ) : بوبلی ضلع وجیانگرم کے وائی ایس آر کانگریس کے ایم ایل اے سوجیا کرشنا نے آج تلگو دیشم میں شمولیت اختیار کرلی ۔ یہاں ایک تقریب میں چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے وائی ایس آر ایم ایل اے کو پارٹی میں شامل کرلیا ۔ سوجیا جو بوبلی کے شاہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں نے اپنے بھائی جے بی نائینا کے ساتھ ڈپٹی سی ایم این چنا راجپا ، صدر ریاستی تلگو دیشم کے کلاوینکٹ راؤ ، مرکزی وزیر شہری ہوا بازی ، پی اشوک گجپتی راجو و دیگر قائدین حامیوں کے ہمراہ ٹی ڈی پی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ اس موقع پر سوجیا نے کہا کہ وہ اب راحت محسوس کررہے ہیں اور وہ ریاست کی ترقی کے لیے بھر پور کوشش کریں گے ۔ سوجیا کرشنا دو میعاد سے رکن اسمبلی منتخب ہورہے ہیں ۔ اس طرح سوجیا کرشنا تلگو دیشم میں شمولیت کرنے والے 12 ویں رکن اسمبلی ہیں اس سے قبل 11 ارکان اسمبلی جو مختلف اضلاع سے تعلق رکھتے تھے پہلے دو ماہ میں تلگو دیشم میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں ۔ اس طرح وائی ایس آر ارکان کی تعداد اسمبلی میں 76 ارکان سے گھٹ کر 55 ہوگئی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT