Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / وائی ایس آر کانگریس ایم ایل اے موہن کی تلگو دیشم میں شمولیت

وائی ایس آر کانگریس ایم ایل اے موہن کی تلگو دیشم میں شمولیت

وجئے واڑہ ۔ 7 ۔ مئی : ( پی ٹی آئی ) : آندھرا پردیش میں مزید ایک اور وائی ایس آر کانگریس ایم ایل اے نے برسر اقتدار تلگو دیشم میں شمولیت اختیار کرلی ۔ ایس وی موہن ریڈی جو کرنول ٹاون سے نمائندگی کرتے ہیں تلگو دیشم میں شامل ہونے والے 17 ویں ایم ایل اے ہیں ۔ اس طرح اے پی قانون ساز اسمبلی میں وائی ایس آر کانگریس کی تعداد 67 سے گھٹ کر اب 50 ہوچکی ہے ۔ جب کہ اے پی قانون ساز اسمبلی میں ارکان کی جملہ تعداد 176 ہے ۔
چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو دورہ کرنول پر تھے نے آج وائی ایس آر کانگریس پارٹی رکن اسمبلی موہن اور دیگر مقامی قائدین کو ایک تقریب میں پارٹی میں شامل کیا ۔ ایم ایل اے ایس وی موہن نے گذشتہ شب کہا تھا کہ وہ وائی ایس جگن موہن ریڈی کے طریقہ کار کے سبب پارٹی چھوڑ رہے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT