Tuesday , September 19 2017
Home / شہر کی خبریں / وائی ایس آر کانگریس ایم پی کی درخواست ِ ضمانت مسترد

وائی ایس آر کانگریس ایم پی کی درخواست ِ ضمانت مسترد

حیدرآباد۔ 21 جنوری (پی ٹی آئی) آندھرا پردیش میں عدالت نے وائی ایس آر کانگریس ایم پی پی متھن ریڈی اور ایک پارٹی لیڈر کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ ان دونوں کو گزشتہ سال نومبر میں ایرانڈیا عہدیدار پر مبینہ حملوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پانچویں ایڈیشنل سیشن جج شیام پرساد نے آج تروپتی میں متھن ریڈی اور مدھو سدن ریڈی کی درخواست ضمانت مسترد کردی کیونکہ ان دونوں نے تحقیقاتی عہدیدار رینی گنٹہ سرکل انسپکٹر کے سائی ناتھ کے ساتھ تعاون نہیں کیا ہے۔ ان دونوں کو گزشتہ اتوار کو گرفتار کیا گیا اور اس وقت وہ عدالتی تحویل میں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT