Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / وائی ایس آر کانگریس تلنگانہ میں پارٹی کو مستحکم کرنے کوشاں

وائی ایس آر کانگریس تلنگانہ میں پارٹی کو مستحکم کرنے کوشاں

حیدرآباد ۔ 30 نومبر (آئی این این) ریاست تلنگانہ میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی مستحکم ہوگی۔ آج یہاں لوٹس پانڈ پر پارٹی کے سینئر قائدین سے مخاطب کرتے ہوئے وائی آر سی پی تلنگانہ یونٹ صدر پی سرینواس ریڈی نے دعویٰ کیا کہ سابق چیف منسٹر ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی اب بھی تلنگانہ عوام کے دلوں میں زندہ ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ پارٹی ورنگل لوک سبھا نشست کیلئے حال میں منعقد ہوئے ضمنی چناؤ میں اس محبت کو ووٹس میںتبدیل کرنے میں ناکام رہی۔ سرینواس ریڈی نے کہا کہ پارٹی ورنگل ضمنی چناؤ میں ناکامی کی وجوہات کا جائزہ لے گی۔

TOPPOPULARRECENT