Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / وائی ایس آر کانگریس کے ایک اور رکن اسمبلی کا انحراف

وائی ایس آر کانگریس کے ایک اور رکن اسمبلی کا انحراف

کدری ایم ایل اے عطار چاند باشابھی تلگودیشم پارٹی میں شامل
حیدرآباد 23 اپریل ( سیاست نیوز ) وائی ایس آر کانگریس کے ایک اور رکن اسمبلی نے آج اپنی وفاداریاں تبدیل کرتے ہوئے تلگودیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ اس طرح اب تک وائی ایس آر کانگریس سے تلگودیشم میں شامل ہونے والے ارکان اسمبلی کی تعداد 13 ہوگئی ہے ۔ اننت پورم ضلع میںکدری حلقہ کے رکن اسمبلی عطار چاند باشا نے آج صبح چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو کی موجودگی میںتلگودیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ چاند باشا کے ساتھ کدری کے مقامی وائی ایس آر کارکنوں نے بھی تلگودیشم پارٹی میںشمولیت اختیار کرلی ۔ سابقہ 12 ارکان نے بھی تلگودیشم میںشمولیت اختیا رکرتے ہوئے اپنے حلقہ کی ترقی کو وجہ قرار دیا تھا اسی طرح چاند باشا نے بھی کہا کہ وہ اپنے حلقہ کی ترقی کو یقینی بنانا چاہتے ہیں اسی لئے انہوں نے تلگودیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ واضح رہے کہ آج ہی وائی ایس آر کانگریس کے صدر جگن موہن ریڈی نے گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کرتے ہوئے تلگودیشم کے خلاف شکایت کی ہے اور کہا کہ ان کی پارٹی کے ارکان کو لالچ دے کر انحراف پر اکسایا جا رہا ہے ۔ وائی ایس آر کانگریس سے تلگودیشم میںانحراف کا سلسلہ 22 فبروری کو شروع ہوا تھا جب پہلی مرتبہ پارٹی کے چار ارکان اسمبلی نے اپوزیشن سے استعفی دے کر برسر اقتدار جماعت میںشمولیت اختیار کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT