Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / وائی ایس آر کانگریس کے تاحال 13 ارکان اسمبلی کی تلگودیشم میں شمولیت

وائی ایس آر کانگریس کے تاحال 13 ارکان اسمبلی کی تلگودیشم میں شمولیت

حیدرآباد ۔ 23 اپریل (سیاست نیوز) صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی جگن موہن ریڈی جب ان کے پارٹی ارکان اسمبلی کی تلگودیشم میں شمولیت کی گورنر سے شکایت کررہے تھے اس وقت اسمبلی حلقہ کدری کی نمائندگی کرنے والے پارٹی کے رکن اسمبلی نے چیف منسٹر آندھراپردیش چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کرتے ہوئے تلگودیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ جاریہ ماہ کے اواخر تک مزید تین ارکان اسمبلی تلگودیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا امکان ہے۔ چاند پاشاہ کے ساتھ تلگودیشم میں شمولیت اختیار کرنے والے وائی ایس آر کانگریس پارٹی ارکان اسمبلی کی تعداد 13 ہوچکی ہے۔ بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چاند پاشاہ نے کہاکہ چندرا بابو نائیڈو کے ترقیاتی کاموں سے متاثر ہوکر راجدھانی امراوتی اور آندھراپردیش کی ترقی میں تعاون کرنے کیلئے تلگودیشم میں شامل ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع اننت پور پسماندگی کا شکار ہے۔ اس کی ترقی کیلئے چیف منسٹر آندھراپردیش چندرا بابو نائیڈو نے جامع روڈمیاپ تیار کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT