Saturday , June 24 2017
Home / شہر کی خبریں / وائی ایس کنونشن ہال راجندر نگر میں آج رشتوں کا دوبہ دو پروگرام

وائی ایس کنونشن ہال راجندر نگر میں آج رشتوں کا دوبہ دو پروگرام

سیاست و ایم ڈی ایف کے انتظامات، جناب ظہیرالدین علی خان صدارت کرینگے
حیدرآباد ۔ 19 نومبر (دکن نیوز) شادیوں کیلئے رشتوں کا انتخاب کرنے کے سلسلہ میں لڑکوں اور لڑکیوں کے والدین اور سرپرستوں کیلئے اتوار 20 نومبر کو صبح 10 تا 4 بجے شام دو بہ دو ملاقات پروگرام وائی ایس کنونشن ہال پلر نمبر 225، پی وی این آر ایکسپریس روڈ، راجندر نگر، رنگ روڈ مہدی پٹنم میں منعقد ہوگا۔ جناب ظہیرالدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست صدارت کریں گے۔ جناب افتخار شریف چیرمین نیشنل بنکارڈ کارپوریشن شکاگو، سماجی جہت کار جناب منیرالدین خالد اور جناب محمد عبدالسمیع پروپرائٹرس وائی ایس کنونشن پروگرام میں مہمانان خصوصی ہوں گے۔ جناب عابد صدیقی صدر مائناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم کا تعارفی اور خیرمقدمی خطاب ہوگا۔ قاری سید الیاس باشاہ کی قرأت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز ہوگا۔ جناب احمد صدیقی مکیش بارگاہ رسالت مآب ؐ میں ہدیہ نعت پیش کریں گے۔ جناب ایم اے قدیر آرگنائزنگ صدر نے بتایا کہ 69 ویں دو بہ دو پروگرام میں 10 بجے دن سے نئے رجسٹریشن کا آغاز ہو کر 3 بجے دن تک جاری رہے گا۔ لڑکوں کے والدین کو پیلے ربن اور لڑکوں کے والدین کو سبز ربن دیئے جائیں گے تاکہ باہمی مشاوت کی شروعات میں سہولت ہوسکے۔ تمام والدین سے خواہش کی جاتی ہیکہ وہ بائیو ڈاٹاز کی دو کاپیاں اور دو عدد فوٹوز اپنے ہمراہ لائیں۔ دوبہ دو پروگرام میں اس بار انجینئرنگ، میڈیسن، بی یو ایم ایس، فارمیسی، پوسٹ گریجویٹس، بی ایس سی، بی کام، بی اے، انٹرمیڈیٹ، ایس ایس سی، حافظ و عالم، معذورین، کم تعلیم یافتہ، تاجر سے شادی اور عقدثانی کے سینکڑوں رشتے والدین کے ملاحظہ کیلئے رکھے جارہے ہیں جن میں لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کے رشتے شامل ہیں۔ اس مقصد کیلئے 20 سے زائد کونسلرس اور تقریباً 30 والینٹرس کو متعین کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ ایک علحدہ کمپیوٹر سیکشن بھی قائم رہے گا جہاں 10 سے زائد کمپیوٹرس پر ہر زمرہ کے پیامات کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔ اس لئے والدین جو قبل ازیں رجسٹریشن کرواچکے ہیں، انہیں مزید رجسٹریشن کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ پروگرام کے موقع پر آن لائن رجسٹریشن کیلئے علحدہ کاؤنٹر رہے گا۔ راجندر نگر علاقہ میں پہلی مرتبہ ہونے والے اس پروگرام میں اطراف و اکناف کے علاقوں میں رہائش پذیر والدین اور سرپرست شرکت کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر علاقوں اور اضلاع میں رہنے والے والدین کو بھی شرکت کی عام اجازت ہے۔ رجسٹریشن اور باہمی مشاورت کی خدمات مفت رہے گی۔ ایم ڈی ایف کے قائدین مسرس محمد تاج الدین، ڈاکٹر ایوب حیدری، میرانورالدین (نائب صدور)، سید الیاس باشاہ، خدیجہ سلطانہ، سید ناظم الدین، محمد برکت علی، احمد صدیقی مکیش، محمد نصراللہ خان، محمد احمد، زاہد فاروقی، اے اے کے امین، ڈاکٹر دردانہ، لطیف النساء، رئیس النساء، فرزانہ، صالح بن عبداللہ باحاذق، ڈاکٹر ناظم علی، ڈاکٹر سیادت علی، کوثر جہاں، امتیاز ترنم، شاہد حسین، ایم اے صمدخان، مہرالنساء، تسکین اور دیگر نے والدین سے شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سنہری موقع سے پوری طرح استفادہ کریں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT