Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / واجبی امکنہ : وزیراعظم کی اسکیم کے تحت 2508 شہروں کا انتخاب

واجبی امکنہ : وزیراعظم کی اسکیم کے تحت 2508 شہروں کا انتخاب

نئی دہلی ۔ 4 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )  لوک سبھا کو آج بتایا گیا کہ شہری غریبوں کیلئے واجبی مکانات کی فراہمی کیلئے پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت 26 ریاستوں میں 2508شہروں کو منتخب کیا گیا ہے ۔ وزیر شہری ترقیات ایم وینکیا نائیڈو نے وقفہ سوالات کے دوران بتایا کہ 25 اپریل 2016ء تک 26 ریاستوں کے جملہ 2508 شہروں کی اس ضمن میں شناخت کی جاچکی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اس اسکیم کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق مکانات کی تعمیر میں مختلف حفاظتی پہلوؤں کو ملحوظ رکھا جائے گا اور بیورو آف انڈین اسٹانڈرڈس کی تعمیل کی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT