Wednesday , September 20 2017
Home / سیاسیات / قطر کے متنازعہ ’’کفالہ‘‘ لیبر قانون میں آئندہ سال ڈسمبر سے ترمیم

قطر کے متنازعہ ’’کفالہ‘‘ لیبر قانون میں آئندہ سال ڈسمبر سے ترمیم

دوحہ ۔25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) قطر کے متنازعہ ’’کفالہ‘‘ لیبر قوانین میں ترمیم جس کا عرصہ دراز سے انتظار کیا جارہا تھا جودراصل بیرون ملک ورکرس کیلئے وضع کیا گیا ہے، کا اطلاق آئندہ سال ڈسمبر سے ہوگا۔ قانون میں کی گئی ترمیمات اور اصلاحات جو دراصل اخراج کیلئے ویزہ اور ورک کنٹراکٹس پر مشتمل ہے، کو قطر کے سرکاری گزٹ میں شائع کیا گیا ہے۔ عربی زبان کے اخبار الشرق کے مطابق ترمیمات کا اطلاق 14 ڈسمبر 2016ء سے ہوگا جو دراصل پہلے قانون کی منظوری کے 14 ماہ بعد ہوگا۔ قطر میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کسی قانون کے نفاذ کے لئے کسی قطعی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اصلاحات کے مطابق بیرون ملک کے ورکرس جو قطر سے جانا چاہتے ہیں وہ اب صرف 72 گھنٹے قبل وزارت داخلہ میں درخواست کا ادخال کرسکتے ہیں اور اگر انہیں قطر چھوڑنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے تو نئے قانون کے مطابق قائم کی گئی گریوانس کمیٹی سے بیرون ملک ورکرس رجوع ہوسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT