Friday , July 28 2017
Home / شہر کی خبریں / وادی کشمیر میں امن، سیاحت کو فروغ حاصل

وادی کشمیر میں امن، سیاحت کو فروغ حاصل

ٹور آپریٹرس جنت نشاں کشمیر کیلئے سیاحوں کو ترغیب دینے کوشاں ، سرکاری طور پر بھی مہم

حیدرآباد /10 فروری ( سیاست نیوز ) جموں کشمیر میں پرامن صورتحال پیدا ہونے کے ساتھ ہی ریاست کے سیاحتی ادارہ اور ٹور آپریٹرس نے اس برفیلی وادی کے جنت نشاں ریاست میں سیاحت کو فروغ دینے کی مہم شروع کی ہے ۔ جموں کشمیر ہندوستان میں سیاحت کی سب سے بڑی منزل متصور کی جاتی ہے ۔ 2016 ہمارے لئے ایک بہترین سال رہا ۔ ہمیں توقع ہے کہ 2017 میں بھی سیاحت کو ترجیح حاصل ہوگی ۔ وہاں کے پُرامن حالات سیاحوں کو اپنی جانب راغب کرا رہے ہیں ۔ جموں کشمیر کے ڈائرکٹر سیاحت محمود اے شاہ نے یہاں پر منعقدہ ٹورازم روڈ شو کے موقع پر کہا کہ ہم اس وقت ہندوستان کے تمام علاقوں جیسے جنوب وسط ہند مشرقی اور مغربی حصوں میں سیاحت کو فروغ دینے کی مہم شروع کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ایسے روڈ شوز چینائی ، رائے پور ، کوچی اور لکھنوں میں بھی منعقد کئے گئے ۔ 15 فروری سے دہلی میں بھی روڈ شوز منعقد کئے جائیں گے اور راج کوٹ ، احمدآباد اور ممبئی کو بھی ہمارے ٹیمیں روانہ کی جائیں گی ۔ ہم تمام بڑے شہروں کا دورہ کر رہے ہیں جہاں پر عوام کی جانب سے بہترین ردعمل حاصل ہو رہا ہے ۔ ہم عوام پر زور دے رہے ہیں کہ وہ اپنی سیاحت کا مرکز کشمیر کو بنائے ۔ ہم نے عوام کے اندر پائے جانے والے خوف کو دور کرنے کی کوشش کی ہے ۔ جے این کے یاتری آپریٹرس، ٹور آپریٹرس فورم کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے محمود اے شاہ نے کہا کہ جموں کشمیر میں سیاحوں کو کوئی گزند نہیں پہنچائی جائے گی ۔ اگرچیکہ بعض طاقتیں ریاست میں امن کو درہم برہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ ریاست کے عوام بنیادی طور پر اپنے علاقہ میں سیاحت کو فروغ دینا چاہتے ہیں لیکن بعض امن دشمن عناصر ایسے ہیں جو ریاست کے امن کو درہم برہم کرکے مشکلات پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔ اگر آپ ان انتہاء پسند طاقتوں کو شکست دینا چاہتے ہیں تو سیاحت کو فروغ دیں ۔ ریاست کے ایک ملین عوام کی روٹی روزی راست طور پر سیاحت پر ہی منحصر ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT