Saturday , May 27 2017
Home / ہندوستان / وادی کشمیر میں بارہویں جماعت کے امتحانات شروع

وادی کشمیر میں بارہویں جماعت کے امتحانات شروع

سری نگر ، 14 نومبر (یو ا ین آئی) وادی کشمیر میں پیر کو سخت ترین حفاظتی انتظامات کے درمیان 484 امتحانی مراکز پر بارہویں جماعت کے امتحانات شروع ہوگئے ۔اس دوران متفکر والدین جو پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے سبب پیدل چل کر اپنے بچوں کے ساتھ امتحانی مراکز تک پہنچے تھے کو امتحانی مراکز کے باہر اپنے بچوں کا انتظار کرتے ہوئے دیکھا گیا۔طلباء اور والدین کا کہنا تھا کہ انہیں پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے امتحانی مراکز تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ خیال رہے کہ وادی میں 8 جولائی کو حزب المجاہدین کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد ہڑتال جاری ہے اور وادی بھر میں گذشتہ 129 دنوں کے دوران تقریباً سبھی تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں۔ایک بارہویں جماعت کے طالب علم کے والد ناصر اسلم نے بتایا ‘پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہم صبح سویرے ہی گھر سے نکلے تھے ۔ موجودہ حالات میں امتحانات منعقد کرنے سے متعلق ریاستی حکومت کا فیصلہ انتہائی غیرذمہ دارانہ تھا۔ وہ (حکومت) امتحانات منعقد کرکے صرف نارملسی کا تاثر دینا چاہتی ہے ‘۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT