Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / وادی کشمیر میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے

وادی کشمیر میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے

سرینگر۔10جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) وادی کشمیر میں درجہ حرارت کل رات نقطہ انجماد سے نیچے پہنچ گیا ۔ گذشتہ تین دن سے راتوں کا درجہ حرارت نقطہ انجماد پر تھا ۔ سرینگر میں اس میں 5.5 درجہ کی کمی پیدا ہوئی اور یہ منفی 3.8 درجہ سلسیس پر پہنچ گیا ۔ پہلگام میں اقل ترین درجہ حرارت منفی 6.5 اور قاضی گنڈ میں منفی 7.6 ‘ کپواڑہ میں منفی 3 اور لیہہ میں منفی 14.7 درجہ سلسیس تھا ۔ کارگل میں اقل ترین درجہ حرارت منفی 13ہوگیا ۔ وادی کشمیر گذشتہ 40دن سے سردی کی گرفت میں ہے جس کا آغاز 21ڈسمبر سے ہوا تھا ۔
اور امکان ہے کہ جاریہ ماہ کے اوآخر تک سردی کی شدت برقرار رہے گی ۔

TOPPOPULARRECENT