Monday , June 26 2017
Home / ہندوستان / وادی کشمیر میں طلبا کی سکیوریٹی فورسیس کے ساتھ جھڑپیں

وادی کشمیر میں طلبا کی سکیوریٹی فورسیس کے ساتھ جھڑپیں

سرینگر 17 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) وادی کشمیر میں کئی مقامات پر طلبا کی سکیوریٹی فورسیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ یہ جھڑپیں سکیوریٹی فورسیس کی جانب سے جنوبی کشمیر کے پلواما میں کئی گئی زیادتیوں کے خلاف احتجاج کے دوران ہوئیں۔ طلبا نے بطور احتجاج جماعتوں کا بائیکاٹ بھی کیا ۔ احتجاجی طلبا میں اکثریت ڈگری کالجس اور یونیورسٹیز کے طلبا کی تھی انہوں نے ریالیاں نکالنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے انہیں روک دیا جس کے بعد جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ جھڑپوں کی وجہ سے لال چوک کے بشمول کئی مقامات پر عام سرگرمیاں متاثر ہوکر رہ گئیں۔ طلبا کے کئی گروپس نے آج احتجاج کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ احتجاج سکیوریٹی فورسیس کی جانب سے پلواما ڈگری کالج کے طلبا کے خلاف بہیمانہ کارروائیوں کے خلاف منظم کیا جا رہا ہے ۔ فورسیس کی اس کارروائی میں کئی طلبا زخمی ہوگئے تھے ۔ عہدیداروں نے بتیا کہ پولیس نے طلبا کو منتشر کرنے کیلئے درجنوں آنسو گیس کے شیلس برسائے اور طلبا کا تعاقب بھی کیا تھا ۔ جھڑپوں کی وجہ سے علاقہ میں سراسیمگی پھیل گئی تھی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT