Friday , September 22 2017
Home / Top Stories / وادی کشمیر میں مسلسل 131 ویں دن معمولات زندگی مفلوج

وادی کشمیر میں مسلسل 131 ویں دن معمولات زندگی مفلوج

عسکریت پسندوں سے انکائونٹر میں ملازم پولیس ہلاک، سرینگر میں سردی کی شدت میں کمی

سرینگر۔16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وادی کشمیر میں مسلسل 131 ویں دن آج بھی معمولات زندگی مفلوج رہے۔ حزب المجاہدین کے عسکریت پسند برہان وانی کی جولائی میں فوج کے ساتھ انکائونٹر کے دوران ہلاکت سے وادی میں بے چینی پیدا ہوگئی تھی۔ بیشتر دکانیں، پیٹرول پمپ اور دیگر تجارتی ادارے سری نگر اور دیگر ضلعی ہیڈ کوارٹرس پر پوری وادی میں بند رہے۔ کیوں کہ علیحدگی پسندوں نے ہڑتال کا اعلان کیا تھا تاہم توقع ہے کہ شام میں تجارتی ادارے اور دکانیں کھول دی جائیں گی کیوں کہ علحیدگی پسندوں نے 4 بجے شام سے ہڑتال میں نرمی دینے کا اعلان کیا ہے۔ سالانہ بورڈ امتحانات فی الحال جاری ہیں۔ اسکولس، کالجس اور یونیورسٹیوں میں بے چینی کی وجہ سے کلاسس میں حاضری کم رہی۔ بیشتر سرکاری گاڑیاں وادی کشمیر میں سڑکوں سے غائب تھیں تاہم سیول لائنس اور شہر کے مضافات میں چند علاقوں اور وادی کے دیگر قصبوں میں چند مسافر گاڑیاں چلتی ہوئی نظر آئیں۔ سرکاری عہدیدار کے بموجب سڑکیں ان علاقوں میں بعض بین ضلعی ٹیکسیوں کے طور پر چلائی جارہی تھیں جو سری نگر کو وادی کے دیگر اضلاع سے جوڑ رہی تھیں۔

کئی خوانچہ فروشوں نے اپنی عارضی دکانیں ٹی آر سی چوک۔ بٹمالو شاہراہ پر اور شہر کے قلب لال چوک میں قائم کی تھیں، بعض بینکس بھی وادی کشمیر میں کھولے گئے جہاں پر عوام کا ہجوم دیکھا جارہا تھا۔ دریں اثناء بارہ مولہ کے چنگلاتی علاقوں میں عسکریت پسندوں کے ساتھ انکائونٹر میں ایک ملازم پولیس ہلاک کردیا گیا۔ فوج نے مخالف عسکریت پسند کارروائی ماربل دیہات میں جو بلورا کے علاقے ضلع بارہ مولہ میں واقع ہے علی الصبح انتہاپسندوں کی وہاں پر موجودگی کی خبر ملنے پر، شروع کر رکھی تھیں۔ ایک پولیس عہدیدار کے بموجب ایک ملازم پولیس عسکریت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شدید زخمی ہوا اور اسے قریبی ضلع کپواڑہ کے فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ اپنے زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ ان اطلاعات کی دستیابی تک فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ سری نگر میں رات کے درجہ حرارت میں تھوڑا سا اضافہ ہوا لیکن شہر اور وادی کے باقی علاقوں میں اقل ترین درجہ حرارت نکتہ انجماد سے نیچے ہی تھا۔ سری نگر میں رات کے وقت درجہ حرارت منفی 2.3 درجہ سلسیس ہوگیا جو ایک دن قبل منفی 1.7 درجہ سلسیس تھا۔ محکمہ موسمیات کی اطلاع کے بموجب کوکرناگ قصبہ جنوبی کشمیر میں اقلترین درجہ حرارت منفی 9.3 درجہ سلسیس ہوگیا۔ پہاڑی سیاحتی مرکز پہلگام میں اقل ترین درجہ حرارت منفی 4.2 درجہ سلسیس درجہ کیا گیا۔ یہ وادی کشمیر کا سرد ترین مقام تھا۔ شہرآفاق اسکیئنگ کا سیاحتی مرکز گلمرگ جنوبی کشمیر میاں اقل ترین درجہ حرارت منفی 1.5 درجہ سلسیس تھا۔ سرحدی علاقہ لداق میں شہر لیہہ میں درجہ حرارت منفی 9.4 درجہ سلسیس ریکارڈ کیا گیا اور یہ شہر ریاست کا سرد ترین مقام قرار دیا گیا۔ لداق کے ہی علاقہ میں قصبہ کارگل میں اقل ترین درجہ حرارت 6.8 درجہ سلسیس رہا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے دوران مسم خشک رہنے کی پیش قیاسی کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT