Sunday , July 23 2017
Home / ہندوستان / وادی کشمیر کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کم

وادی کشمیر کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کم

سرینگر ۔13نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) وادی کشمیر میں اقل ترین درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کم کئی علاقوں ہوگیاجس کی وجہ سے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں کل کی رات جاریہ موسم سرما کی سرد ترین رات بن گئی ۔ سرینگر میں رات کے وقت درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کم تھا ۔ محکمہ موسمیات کے بموجب شہر میں اقل ترین درجہ حرارت منفی 1.7 درجہ سلسیس تھا جو معمول سے تین درجہ کم تھا ۔ کل رات جاریہ موسم سرماکی سرد ترین رات تھی ۔ رات کے درجہ حرارت میں کمی وادی کشمیر میں مسلسل خشک موسم کا نتیجہ سمجھی جارہی ہے ۔ گذشتہ دو ماہ میں بارش بمشکل ہوئی جس کی وجہ سے موسم برسات کے باقی دن زیادہ گرم تھے جب کہ رات کے وقت درجہ حرات میں انحطاط پیدا ہوا ۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان نے کہا کہ سرحدی علاقہ لیھہ جاری موسم کی سرد ترین رات کا مشاہدہ کررہا تھا ۔ جہاں درجہ حرارت نقطہ انجماد 6.6 درجہ کم تھا ۔ لداخ کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت منفی 3.2 درجہ سلسیس رہا ۔

Leave a Reply

Top Stories

TOPPOPULARRECENT