Friday , October 20 2017
Home / Top Stories / وادی ھدیٰ میں جماعت اسلامی کا کل سے چار روزہ اجتماع

وادی ھدیٰ میں جماعت اسلامی کا کل سے چار روزہ اجتماع

ڈپٹی چیف منسٹرنے انتظامات کا جائزہ لیا، برقی و آبرسانی کی سہولتیں
حیدرآباد۔9ڈسمبر(سیاست نیوز) نائب وزیر اعلی تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمود علی نے وادی ھدیٰ واقع شاہین نگر میں منعقد ہونے والے جماعت اسلامی کے چار روزہ اجتماع کے انتظامات کاجائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ بلدی، برقی او رمحکمہ آبرسانی کے علاوہ محکمہ مال کے بھی عہدیدار بھی موجود تھے۔اس موقع پر نائب وزیر اعلی الحاج محمد محمو دعلی نے صدر جماعت اسلامی ہند تلنگانہ اور اڈیشہ سے بھی ملاقات کی اور مجوزہ چار روزہ اجتماع کی تیاریوں کے متعلق جانکاری بھی حاصل کی۔بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب محمد محمود علی نے کہاکہ جماعت اسلامی کا چا روزہ کل ہند اجتماع11تا14ڈسمبر شاہین نگر کے وادی ھدیٰ میں منعقد ہونے والا ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اجتماع گاہ کی اراضی جماعت اسلامی والوں کی ذاتی جائیداد ہے جہاں پراجتماع کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جناب محمد محمو دعلی نے کہاکہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے اجتماع کے کامیاب انعقاد کے لئے بلدی برقی اور آبرسانی کے انتظامات کئے جارہے ہیں جب کے چوبیس گھنٹے بلاوقفہ برقی اور پانی کی سربراہی کے لئے موثر انتظامات انجام دئے جارہے ہیں۔جناب محمود علی نے کہاکہ چار روزہ اجتماع کے دوران قیام اور طعام کا بھی اہتمام رہے گا اس لئے عارضی وضوخانہ اور بیت الخلاء کی بھی تعمیر عمل میںلائی گئی ہے۔ جناب محمد محمود علی نے بتایا کہ بیک وقت پندرہ تا بیس ہزار لوگوں کے قیام او رطعام کا اہتما م کیاجارہا ہے جس میںڈھائی تا تین ہزار خواتین بھی شامل رہیں گے۔

جناب محمد محمو دعلی نے کہاکہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے جماعت اسلامی کے چار روزہ کل ہنداجتماع کے کامیاب انصرام کے لئے ہر ممکن تعاون کیاجارہا ہے ۔ جناب محمد محمود علی نے کہاکہ جماعت اسلامی نے تلنگانہ تحریک میںبھی اہم رول ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ تلنگانہ کے لئے خوش آئند بات ہے کہ یہاں پر ہرمذہب اور ہر قسم کے طبقات کو مذہبی پروگرامس منعقد کرنے کے لئے حکومت تلنگانہ کی جانب سے تعاون کیاجارہاہے ۔ انہوں نے چند دن قبل پہاڑی شریف کے قریب میںہوئے تبلیغی جماعت کے اجتماع کے لئے بھی حکومت تلنگانہ کے تعاون کا ذکر کیا ۔صدر جماعت اسلامی ہند تلنگانہ او راڈیشہ مولانا حامد محمد خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ مجوزہ کل ہند اجتماع کی تمام تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں اب صرف مہمانوں اور مندوبین کا انتظار ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ جمعہ 11ڈسمبر کو منعقد ہونے والے افتتاحی اجلاس عام میں قومی سطح پر اسلام اور مسلمانوں کود رپیش مسائل پرگفتگوکی جائے گی۔انہوں نے اس اجلاس میں تمام سے شرکت کی بھی اپیل کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT