Wednesday , April 26 2017
Home / سیاسیات / وارانسی میں اکھلیش۔راہول کا ’روڈ شو‘ملتوی

وارانسی میں اکھلیش۔راہول کا ’روڈ شو‘ملتوی

وارانسی، 10 فروری (سیاست ڈاٹ کام)وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو اور کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کا کل کا مجوزہ مشترکہ انتخابی “روڈ شو” ملتوی کر دیا گیا ہے ۔اتر پردیش کانگریس کے ترجمان پروفیسر ستیش رائے نے آج یہاں بتایا کہ سنت روی داس جینتی پر منعقد پروگراموں میں ملک بھر سے آئے عقیدت مندوں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو، اسی کے پیش نظر دونوں اہم رہنماؤں کے وارانسی کے تمام پروگرام ملتوی کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وارانسی میں مسٹر گاندھی اور مسٹر یادو کے انتخابی جلسے اور ‘روڈ شو’کے پروگرام کاجلد اعلان کیا جائے گا۔اپنے سب سے اہم رہنماؤں کے استقبال کی تیاریوں میں زور شور سے مصروف کانگریس اور ریاست کی حکمراں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے کارکنان عین وقت پر پروگرام منسوخ ہونے سے خاصے مایوس ہیں۔ اترپردیش اسمبلی کے انتخابی مقابلے کے لئے ایس پی اور کانگریس کے درمیان اتحاد کے بعد مسٹر یادو اور مسٹر گاندھی کے کئی مشترکہ انتخابی پروگرام ہوئے ہیں۔ اسی سلسلے میں 11 فروری کو وارانسی شہر کے اہم راستوں پر ’’روڈ شو‘‘کا پروگرام ہونا تھا، جس کی تیاریاں ضلع انتظامیہ اور دونوں پارٹیوں کے کارکن کر رہے تھے ۔

بی جے پی سے 54 باغی ارکان خارج
ناگپور، 10 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پارٹی کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 54 ارکان کو ابتدائی رکنیت سے چھ سال کے لئے نکال دیا ہے ۔بی جے پی کے قریبی ذرائع نے یہاں بتایا کہ پارٹی نے شریپد رسالدار، وشاکھا مینڈ، وشاکھا جوشی، انل دھاوڑے ، بھاشکر پراٹے ، مالتی ملیدوار اور 50 دیگر کو پارٹی مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے چھ سال کے لئے پارٹی نکال سے دیا ہے ۔بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹ تقسیم کے سلسلے میں پارٹی کے کئی ارکان نے اعلی قیادت کے فیصلے کے خلاف بغاوت کر دی تھی۔ پارٹی نے کئی سینئر رہنماؤں، موجودہ کونسلر اور کچھ طویل وقت سے پارٹی کے لئے کام کرنے والے کارکنوں کے ٹکٹ کاٹ دیئے ہیں۔ممبئی میں مقامی باڈی کی 151 سیٹوں کے لئے تین ہزار لوگوں نے ٹکٹ کی دعویداری کی تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT