Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / وارانسی میں سونیا کا روڈ شو تاریخی بنانے کی کوشش

وارانسی میں سونیا کا روڈ شو تاریخی بنانے کی کوشش

وارانسی ، 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں آئندہ 2 اگست کو صدر کانگریس سونیا گاندھی کے مجوزہ روڈ شو کو تاریخی بنانے کے لئے کانگریسی کارکنان زور وشور سے تیاریوں میں مصروف ہیں۔ دوسری طرف ضلع انتظامیہ اور ایس پی جی سمیت تمام مرکزی سکیورٹی ایجنسیاں سونیا گاندھی کے ایک روزہ دورے کے مدنظر ضروری تیاریوں میں لگی ہوئی ہیں۔ اترپردیش کے دارالحکومت لکھنٔو میں کل کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کے کامیاب پروگرام سے حوصلہ پاکر پارٹی کے مقامی رہنما اور کارکنان سونیا گاندھی کے پروگرام میں پانچ لاکھ سے زیادہ لوگوں کو شامل کرنے کا ہدف حاصل کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ایک کانگریسی لیڈر نے بتایا کہ وارانسی میں روڈ شو کے ذریعہ سونیا گاندھی مرکزی حکومت کے گزشتہ دو برسوں کے کام کاج کا جائزہ لیں گی اور ان کی ناکامیوں کو اجاگر کریں گی۔

TOPPOPULARRECENT