Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / وارانسی پٹاخوں کے گودام میں دھماکے میں زخمی خاتون فوت

وارانسی پٹاخوں کے گودام میں دھماکے میں زخمی خاتون فوت

وارانسی، 3 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں وارانسی کے چیت گنج علاقے میں گزشتہ ہفتے پٹاخوں کے ایک غیر قانونی گودام میں ہوئے دھماکے میں زخمی ایک خاتون نے اسپتال میں علاج کے دوران کل دم توڑ دیا، جس سے اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد چھ ہو گئی ہے ۔ پولیس ترجمان نے آج بتایا کہ چار زخمیوں میں شامل شبنم کا علاج بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) کے ٹراما سینٹر میں چل رہا تھا۔ ڈاکٹروں نے شبنم کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن انہیں کامیابی نہیں ملی۔ انہوں نے بتایا کہ تین زخمیوں کو علاج کے بعد اسپتال سے پہلے ہی چھٹی دے دی گئی تھی۔اس درمیان ذرائع نے بتایا کہ اس معاملے میں چیت گنج تھانہ علاقے کے پان دریبا کے چوکی انچارج سنتوشدوبے ، سپاہی دھننجے سنگھ اور شیو کمار پر ان کے کام میں لاپرواہی برتنے کے الزام میں محکمہ جاتی کارروائی چل رہی ہے ۔ادھر، ضلع انتظامیہ کے حکم پر پورے معاملے کی جانچ مجسٹریٹ کی جانب سے کی جا رہی ہے ، جبکہ پولیس اس معاملے کی تحقیقات الگ سے کر رہی ہے ۔پولیس نے حادثے کے بعد اس معاملے میں عبداللہ، حمید، حبیب، شکیل سمیت پانچ لوگوں پر غیر قانونی پٹاخوں کاذخیرہ رکھنے کے علاوہ غیر ارادتاً قتل سمیت تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات میں مصروف ہے۔

TOPPOPULARRECENT