Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / وارسا میں طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ، تمام مسافر محفوظ

وارسا میں طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ، تمام مسافر محفوظ

وارسا ۔ 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) پولینڈ سے ایک طیارہ 94 مسافرین کے ساتھ کوپن ہیگن کیلئے روانہ ہوا تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد طیارہ میں دھواں پھیل گیا جس کی وجہ سے ایرپورٹ واپس ہوکر ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی۔ آتش فروعملہ کے مطابق طیارہ نے محفوظ طریقہ سے لینڈنگ کی جس میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ طیارہ کے پائلٹ نے انتہائی چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارہ کا رخ لیچ والیسا ایرپورٹ کی جانب کردیا اور طیارہ کو بحفاظت اتار لیا۔ اس وقت طیارہ میں 88 مسافرین اور عملہ کے چھ افراد موجود تھے حالانکہ سب کے چہرے پر ہوائیاں اڑ رہی تھیں تاہم طیارہ کی بحفاظت لینڈنگ کے بعد ان لوگوں نے نے سکون کا سانس لیا۔ آتش فرو عملہ کو ایرپورٹ کے رن وے کے قریب تیار رکھا گیا تھا لیکن انہیں اپنی خدمات انجام دینے کی نوبت ہی نہیں آئی۔

TOPPOPULARRECENT