Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / وارم اَپ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 10 وکٹس سے شکست

وارم اَپ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 10 وکٹس سے شکست

سڈنی۔ 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ہوبرٹ میں آئندہ ہفتہ سے شروع ہونے والے پہلے ٹسٹ میچ سے قبل ہفتہ کو کھیلے گئے ایک وارم اَپ میچ میں آسٹریلیا XI کے ہاتھوں 10 وکٹس سے بدترین ہزیمت پر ہمیں سخت تنقیدوں کا سامنا کرنا ہوگا۔ ویسٹ انڈیز آج اننگز کی شکست سے بال بال بچ گئی جب اس کے تمام کھلاڑی بڑا اسکور بنائے بغیر جلد آؤٹ ہوگئے تاہم جیسن ہولڈر نے پورے عزم و حوصلہ کے ساتھ میزبان بولرس کا سامنا کرتے ہوئے 99 گیندوں میں 65 رنز بنالیا۔ اس طرح میزبان ٹیم کو اپنی کامیابی کیلئے 10 رنز درکار تھے۔

TOPPOPULARRECENT