Friday , July 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی جیت

وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی جیت

برمنگھم۔ 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام)  آئی سی سی چیمپیئز ٹرافی سے قبل برمنگھم میں کھیلے جانے والے وارم اپ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو دو وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔پاکستان نے 342 رنز کا ہدف 50 ویں اوور کی تیسری گیند کر حاصل کر لیا۔ نوجوان پاکستانی کھلاڑی فہیم اشرف اور حسن علی نویں وکٹ کی شراکت میں 93 رنز بناتے ہوئے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا ۔ہیم اشرف نے 30 گیندوں پر 64 رنز بنائے جبکہ حسن علی 15 گیندوں پر 27 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔342 کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور 19 کے مجموعی سکور پر اس کی دو وکٹیں گر چکی تھیں۔ اظہر علی آٹھ اور بابر اعظم ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے قدرے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن وہ بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے۔محمد حفیظ نے 49 اور احمد شہزاد نے 46 رنز بنائے جبکہ کپتان سرفراز احمد صرف ایک رن بنا سکے۔

TOPPOPULARRECENT