Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / وارنس واریئرز کی سیریز جیت ، سچن کی ٹیم ناکام، کل آخری میچ

وارنس واریئرز کی سیریز جیت ، سچن کی ٹیم ناکام، کل آخری میچ

ہیوسٹن ، 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شین وارن کے واریئرز نے سچن تنڈولکر کے بلاسٹرز کو 57 رنز سے شکست فاش دے کر تین میچ کی کرکٹ آل اسٹارز سیریز میں آج یہاں 2-0 کی ناقابل عبور سبقت حاصل کرلی۔ تنڈولکر کا ٹاس جیت کر حریفوں کو پہلے بیٹنگ کا موقع دینے کا فیصلہ اُلٹا پڑگیا کیونکہ طاقتور کھلاڑیوں کمار سنگاکارا (70 رنز، 30 گیندیں)، ژاک کالیس (45، 23) اور رکی پانٹنگ (41، 16) نے مساوی طور پر مشہور بلاسٹرز کے بولنگ اٹیک کی دھجیاں اڑاتے ہوئے 20 اوورز میں 262/5 اسکور کرڈالے۔ تنڈولکر (33، 20)، ویریندر سہواگ (16، 8)، شان پولک (55، 22)، برائن لارا (19، 21) اور سورو گنگولی (12، 12) جیسے اسٹارز نے ’’منٹ میڈ پارک‘‘ میں جو بالعموم بیس بال گراؤنڈ ہے، اپنی مختصر اننگز سے قابل لحاظ کراؤڈ کو محظوظ ضرور کیا لیکن یہ ہمالیائی ٹارگٹ تک پہنچنے کیلئے کافی نہ ہوا، اور سارا معاملہ 20 اوورز میں 208/8 کے جوابی اسکور پر ختم ہوگیا۔ کرکٹ کے یہ ’لجنڈز‘ اب اس سیریز کے ہفتہ کو مقررہ آخری میچ کیلئے لاس اینجلس کا سفر کررہے ہیں۔ اوپننگ میچ جو وارن کی ٹیم نے اطمینان بخش میں جیتا ، 7 نومبر کو نیویارک میں کھیلا گیا تھا۔ اگرچہ ان مقابلوں کے نتائج کی کوئی اہمیت نہیں کیونکہ یہ سیریز محض نمائشی ہے، مگر دونوں ٹیموں کی طرف سے مشہور سابق کرکٹرز نے پُرجوش مسابقتی جذبہ کا مظاہرہ پیش کیا۔

TOPPOPULARRECENT