Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / وارن واریئرس کے ہاتھوں سچن بلاسٹرس کو شکست

وارن واریئرس کے ہاتھوں سچن بلاسٹرس کو شکست

امریکہ میں آل اسٹارس ٹوئنٹی 20 سیریز 3-0 پر ختم ، تینوں مقابلوں میں شائقین کا حوصلہ افزاء ردعمل
لاس اینجیلس۔ 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں منعقد کردہ کرکٹ کی ٹی۔ 20 سیریز میں سچن بلاسٹرس کو وارن واریئرس کے ہاتھوں صفر کے مقابلے 3 سے شکست ہوگئی۔ لاس اینجیلس کے ڈوجر اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آخری مقابلے میں سچن اور گنگولی نے اپنے ماضی کے کھیل کی جھلک پیش کرتے ہوئے نصف سنچریاں بناتے ہوئے 20 اوورس کے میچ میں حریف ٹیم کو کامیابی کیلئے 219 رنز کا نشانہ مقرر کیا تھا، لیکن وارن واریئرس نے مقررہ نشانہ پورا کرلیا جبکہ ایک گیند باقی تھی۔ فاتحہ ٹیم 6 وکٹس کے نقصان سے 224 رنز بنائی جس میں کمار سنگاکارا (42)، رکی پونٹنگ (43) اور جیکوئیس کیالس (47) نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتئے ہوئے کرکٹ پرستاروں سے خوب داد حاصل کی۔ سچن بلاسٹرس کے کپتان ٹنڈولکر نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے پہلے ویریندر سہواگ (27) کی رفاقت میں 23 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 55 رنز کا اضآفہ کیا۔ بعدازاں مہیلا جیا وردھنے (4) کے ساتھ صرف 34 گیندوں میں 74 رنز کا اضافہ کیا۔ گنگولی نے 86 رنز جوڑتے ہوئے اپنی ٹیم کے بھاری اسکور کو یقینی بنایا۔ انہوں نے کارل ہوپر (33 ناٹ آؤٹ) کے ساتھ 8.3 اوورس میں بہترین رفاقت نبھائی۔ ڈینیل ویٹوری، واریئرس کے کامیاب بولر رہے جنہیں 3 وکٹس حاصل ہوئے۔ کورٹنی والش اور اینڈریو سائمنڈس کو ایک ایک وکٹ حاصل ہوا۔ واریئرس کو کامیابی کے ہدف کا تعاقب کرنے کی پہلی ہی کوشش میں ناکافی ہوئی جب اس کے اوپننگ بیٹسمین مائیکل واگھانمیچ کے پہلے ہی گیند کا سامنا کرتے ہوئے ہوئے صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ سائمنڈس (31) پانچویں اوور میں پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد کے اوور میں میتھیو ہیڈن 12 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ اس طرح واریئرس تین اہم وکٹ کے نقصان سے 52 رنز کے معمولی اسکور پر لڑکھڑانے لگے تھے، لیکن سنگاکارا اور جونٹی رہوڈس (17) نے اپنی ٹیم کو 100 تک پہونچنے میں مدد کی، تاہم سنگاکارا گیارہویں اوور میں اسپنر گریمی سوان اور رھوڈس، 14 ویں اوور میں ہوپر کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔ آخری مرحلے میں کھیل انتہائی دلچسپ و سنسنی خیز مرحلے میں پہونچ گیا جب کیالس اور پونٹنگ نے اپنی ٹیم کو شکست سے منہ سے باہر نکالنے کیلئے آہنی عزم کے ساتھ ہاتھ ملا لیا۔ چھٹویں وکٹ کی رفاقت میں ان دونوں نے صرف 6.1 اوورس میں 88 رنز بنایا لیکن پونٹنگ اس وقت آؤ, ہوگئے جب واریئرس کو کامیابی کے لئے تین گھنٹوں میں 3 رنز درکار تھے چنانچہ شین وارن نے کیپٹن اننگز کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک شاندار چھکہ لگا دیا اور ان کی ٹیم ایک ہی گیند میں کامیابی کے ہدف کو پار کرگئی۔

 

مچل اسٹارک کی طوفانی بولنگ کا ریکارڈ
پرتھ ۔ 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پرتھ میں آج آسٹریلیا کے پیسر مچل اسٹارک کو شائقین کو خوب داد ملی جب انہوں نے 160.4 کیلومیٹر فی گھنٹہ (99.7 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے بولنگ کی۔ انہوں نے چائے کے وقفہ سے قبل ٹیلر کو یہ طوفانی گیند ڈالا۔ اب تک کے ریکارڈ کے مطابق یہ چوتھا تیز رفتار گیند تھا۔ پاکستان کے شعیب اختر کو پہلا مقام حاصل ہے جنہوں نے 161.30 کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند ڈالتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT