Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / واشنگٹن میں فائرنگ، تین ہلاک ایک زخمی

واشنگٹن میں فائرنگ، تین ہلاک ایک زخمی

واشنگٹن۔30 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام)امریکی ریاست واشنگٹن میں فائرنگ کے ایک واقعے میں تین افراد ہلاک جب کہ ایک زخمی ہو گیا ہے۔ فائرنگ کا واقعہ ریاست کے سب سے بڑے شہر سیئٹل سے پچیس میل کی دوری پر واقع موکیلٹو نامی شہر میں پیش آیا۔ شہری حکام کی جانب سے ٹوئٹر پیغام میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کرنے کے شبے میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حکام نے اب تک فائرنگ کے واقعے اور گرفتار شدہ شخص کے بارے مزید کوئی تفصیلات مہیا نہیں کی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT