Monday , September 25 2017
Home / جرائم و حادثات / والدہ سے جھگڑے کے بعد خودکشی

والدہ سے جھگڑے کے بعد خودکشی

حیدرآباد /17 جولائی ( سیاست نیوز ) والدہ سے جھگڑے کے بعد ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ جوبلی ہلز پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ خاتون کنکماں جو ایلایا کی بیوی تھی ۔ کل یہ خاتون اپنی والدہ سے ملاقات کیلئے مائیکے گئی تھی اور تھوڑی دیر بعد واپس ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس خاتون کا مائیکے میں والدہ سے جھگڑا ہوا تھا اور اس نے جھگڑے کے بعد اپنی بہن ، ساس سے فون پر بات کی ۔ شوہر اور بچوں کی دیکھ بھال کی درخواست کرتے ہوئے اس نے فون بند کردیا اور خودکشی کرلی ۔

TOPPOPULARRECENT