Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / والدہ کی ڈانٹ پر طالبہ کی خود کشی

والدہ کی ڈانٹ پر طالبہ کی خود کشی

حیدرآباد ۔ 14 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : مادنا پیٹ کے علاقہ میں ایک طالبہ نے والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ سے دل برداشتہ ہو کر خود کشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق 22 سالہ سعیدہ بیگم جو بھاونگر مادنا پیٹ علاقہ کے ساکن سردار علی کی بیٹی تھی طالبہ بتائی گئی ہے ۔ 11 نومبر کو گھر میں کام کاج کے مسئلہ پر سعیدہ کی والدہ نے ڈانٹ ڈپٹ کی جس سے دل برداشتہ لڑکی نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا جس کی علاج کے دوران آج موت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT