Monday , June 26 2017
Home / جرائم و حادثات / والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبراشتہ ایک شخص کی خودکشی

والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبراشتہ ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد /14 مارچ ( سیاست نیوز ) راجندر نگر کے علاقہ میں ایک شخص نے والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 26 سالہ آر شیواکمار جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ قسمت پور علاقہ کے ساکن تھا کل یہ نوجوان ہولی تہوار کے جشن کے بعد اپنے مکان پہونچا جو ہولی کے رنگ میں ڈوبہ ہوا تھا ۔ اس کی والدہ نے اس کی اسی حالت کو دیکھ کر کافی ڈانٹ ڈپٹ کا نشانہ بنایا کمار والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوگیا اور اس نے اپنے آپ کو آگ لگالی اور فوت ہوگیا ۔ راجندر نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT