Friday , September 22 2017
Home / جرائم و حادثات / والدین اور ساس کی ڈانٹ پر خاتون کی خودکشی

والدین اور ساس کی ڈانٹ پر خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /13 اگست ( سیاست نیوز ) والدین ساس اور خسر کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ مائیلاردیوپلی پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا جہاں 26 سالہ ثمینہ خاتون نے مبینہ طور پر کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ انسپکٹر مائیلاردیوپلی پولیس اسٹیشن مسٹر وینکٹ ریڈی نے بتایا کہ ثمینہ سیفی کالونی کے ساکن شیخ خلیل کی بیوی تھی ۔ ثمینہ کا لڑکے کو پیدائشی طور پر ٹی بی کا شکار تھا اور اس خاتون کا شوہر دوبئی میں ملازمت کرتا ہے ۔ بچے کی صحت کے تعلق سے یہ خاتون ذہنی تناؤ کا شکار تھی ۔ کل اس خاتون نے اپنے بیٹے کومبینہ طور پر مارپیٹ کا نشانہ بنایا ۔ جس پر ساس اور خسر برہم ہوگئے جس کے بعد ثمینہ نے ساس اور خسر سے بھی جھگڑا کیا ۔ثمینہ کے ساس اور خسرو نے اپنی بہو کے رویہ کی اطلاع ان کے والدین کو دی اور والدین ثمینہ کے سسرال پہونچ کر اسے سمجھایا اور اپنے گھر چلے گئے رات دیر گئے ثمینہ نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT