Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / والدین اور سرپرستوں کا اتوار کو 52 واں دوبدو پروگرام

والدین اور سرپرستوں کا اتوار کو 52 واں دوبدو پروگرام

رائل ریجنسی گارڈنس آصف نگر میں 10 بجے تا 4 بجے انتظامات
حیدرآباد ۔ 24 ۔ نومبر : ( دکن نیوز ) : مسلمان لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کے رشتے طئے کرنے کے لیے والدین اور سرپرستوں کا 52 واں دوبدو ملاقات پروگرم اتوار 29 نومبر ، 10 بجے دن تا 4 بجے شام بمقام رائل ریجنسی گارڈنس ، آصف نگر روبرو پٹرول پمپ حیدرآباد مقرر ہے ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست و سرپرست اعلیٰ ایم ڈی ایف صدارت کریں گے ۔ جناب فیصل بن القعیطی پروپرائٹر رائل ریجنسی گارڈنس بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ جناب عابد صدیقی صدر مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم خیر مقدم اور تعارف کروائیں گے ۔ میڈیسن ، انجینئرنگ ، پوسٹ گریجویٹس ، گریجویٹس ، ایم بی اے ، ایم سی اے ، انٹر میڈیٹ ، ووکیشنل ، ایس ایس سی ، عالم ، حافظ و فاضل اور عقد ثانی کے سینکڑوں پیامات ملاحظہ کے لیے دستیاب رہیں گے ۔ والدین سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ شادی خانہ پر قائم کردہ رجسٹریشن کاونٹرس پر لڑکوں و لڑکیوں کے رجسٹریشن قبل از وقت کروالیں تاہم جو لوگ پہلے ہی سے رجسٹریشن کرواچکے ہیں انہیں رجسٹریشن کروانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ مفت رجسٹریشن کا آغاز صبح 10 بجے سے ہوگا جو 3 بجے دن اختتام پذیر ہوگا ۔ پروگرام میں شرکت کے لیے دو یا دو سے زائد بائیو ڈاٹاس لانے کی شرط عائد کی گئی ہے ۔ جس سے لڑکوں اور لڑکیوں کے والدین و سرپرستوں کو برسر موقع رشتے طئے کرنے میں سہولت ممکن ہوسکے گی ۔ اس سلسلہ میں تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف نے بتایا کہ گذشتہ اتوار کو 51 واں دوبدو پروگرام ٹولی چوکی میں منعقد کیا گیا تھا ۔ اس سے قبل خواتین کے لیے علحدہ دو پروگرامس منعقد کئے گئے ۔ جن سے بڑی تعداد میں سرپرستوں نے استفادہ کیا ۔ اضلاع کریم نگر ، محبوب نگر اور ورنگل میں 6 دوبدو پروگرام منعقد کئے جاچکے ہیں جہاں رجسٹریشن کے لیے مقامی طور پر مستقل دفتر قائم ہیں ۔ ایم ڈی ایف کے دفتر احاطہ روزنامہ سیاست پر ہفتہ میں 6  دن ( پیر تا ہفتہ ) 11 بجے دن تا 5 بجے شام اوقات میں رجسٹریشن کروانے اور پیامات ملاحظہ کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ جس سے ہر روز 70 تا 80 والدین و سرپرست استفادہ کرتے ہیں ۔ آئندہ اتوار کو ہونے والے دوبدو پروگرام میں رائل ریجنسی گارڈنس کے جناب امجد حسین اور جناب یوسف بھائی کے مشترکہ تعاون سے تمام تر انتظامات جاری ہیں ۔ جناب ایم اے قدیر نائب صدر ، ڈاکٹر ایس اے مجید ، میر انور الدین ، سید الیاس باشاہ ، سید ناظم الدین ، ایم اے واحد ، خدیجہ سلطانہ ، سید اصغر حسین ، صالح بن عبداللہ باحاذق ، احمد صدیقی مکیش ، محمد نصر اللہ خاں ، اے کے انیس ، محمد احمد ، عابدہ بیگم ، رفیعہ سلطانہ ثانیہ ، ڈاکٹر دردانہ ، حامد علی صدیقی ، ڈاکٹر عالیہ آفرین پٹیل ، کوثر جہاں ، فہیم النساء نے والدین وسرپرستوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس پروگرام میں ضرور شرکت کریں ۔ مزید تفصیلات کے لیے ایم اے قدیر نائب صدر سے فون نمبر 9394801526 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT