Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / والدین سے جدائی اور تعلیم میں رکاوٹ سے دلبرداشتہ کمسن کی خودکشی

والدین سے جدائی اور تعلیم میں رکاوٹ سے دلبرداشتہ کمسن کی خودکشی

حیدرآباد /27 اگست ( سیاست نیوز ) والدین کی علحدگی اور تعلیم میں رکاوٹ سے دلبرداشتہ ایک کمسن طالبہ نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ شاہ میرپیٹ پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 13 سالہ ہماوتی نے خودکشی کرلی ۔ ہماوتی جنگم گوڑہ علاقہ کے ساکن سری ہری کی بیٹی تھی ۔ لڑکی آٹھویں جماعت کی طالبہ تھی ۔ اس لڑکی کے والدین علحدہ ہوچکے اور لڑکی تب سے اپنی نانی کے یہاں رہنے لگی تھی ۔ اس لڑکی کو بی سی ہاسٹل میں شریک کروایا گیا تھا ۔ تاہم بعد میں نکال دیا گیا جس سے دلبرداشتہ لڑکی خودسوزی کرلی ۔ پولیس شاہ میر پیٹ مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT