Tuesday , August 22 2017
Home / بچوں کا صفحہ / والدین کی فرمانبرداری ہی میں بھلائی ہے…!!

والدین کی فرمانبرداری ہی میں بھلائی ہے…!!

سعد ایک بہت پیارا بچہ تھا ۔ ہمیشہ اپنے والدین کا کہنا مانتا تھا کیونکہ اس کی مس نے اسے بتایا تھا کہ جو بچے اپنے والدین کی نافرمانی کرتے ہیں، اللہ ان سے ناراض ہوجاتا ہے اور پھر اسے سزا دیتا ہے۔ سعد اسکول سے آکر ہوم ورک مکمل کرلیتا اور پھر اپنے صحن میں کھیلتا رہتا۔ اس کے صحن میں ایک طرف خوبصورت سی کیاری تھی جس کے پاس مٹی کا ڈھیر پڑا رہتا تھا ۔
سعد کی امی اسے مٹی کے ڈھیر کے پاس جانے سے منع کرتی تھیں۔ ایک دن جب وہ اس مٹی سے کھیل رہا تھا کہ اس کے ہاتھ پر کسی کیڑے نے کاٹ لیا ، جس کا سعد کو بالکل پتہ نہیں چلا ، مگر پھر ایک دم اسے بہت تکلیف ہونے لگی اور اس کا ہاتھ سوجنے لگا ۔ اس کے رونے کی آواز سے امی کی آنکھ کھل گئی ۔ سعد کا پورا ہاتھ سوج چکا تھا ۔ امی جلدی سے سعد کو ڈاکٹر کے پاس لے کر گئیں۔ ڈاکٹر نے سعد کو فوراً انجکشن لگایا اور بتایا کہ اسے ایک زہریلے کیڑے نے کاٹ لیا ہے ۔ شکر ہے کہ زیادہ نقصان نہیں پہنچا، ورنہ جان کو بھی خطرہ ہوسکتا تھا ۔ مگر اس کاہاتھ صحیح ہونے میں ایک ہفتہ لگے گا ۔ سعد نے فورا ً امی سے معافی مانگی اور وعدہ کیا کہ وہ آئندہ کبھی بھی نافرمانی نہیں کرے گا تاکہ اسے پھر کبھی اتنی تکلیف برداشت نہ کرنی پڑے۔

TOPPOPULARRECENT