Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / والدین کی ڈانٹ ڈپٹ پر شراب نوشی کے عادی 2 افراد کی خودکشی

والدین کی ڈانٹ ڈپٹ پر شراب نوشی کے عادی 2 افراد کی خودکشی

حیدرآباد /17 جنوری ( سیاست نیوز ) کثرت سے شراب نوشی پر والدین اور ذمہ داروں کی ڈانٹ ڈیٹ کا شکار دو افرد نے خودکشی کرلی ۔ جو دلبرداشتہ ہوگئے تھے ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 19 سالہ ستیش جو بی ٹیک کا طالب علم تھا ۔گنڈی پیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ کالج میں غیر حاضری اور تعلیم سے مسلسل لاپرواہی کر رہا تھا اس کے والدین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ڈانٹ ڈپٹ کا شکار بنایا ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 33 سالہ بھومیش کمارن جو پیشہ سے سرکاری ملازم تھا ۔ عطاپور علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص نشہ کی حالت میں اپنے مکان پہونچا تھا ۔ جس کے سبب اس کے افراد خاندان نے اسے ڈانٹ ڈپٹ کا شکار بنایا جس نے دلبرداشتہ ہوکر کمار نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT