Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / والدین کی ڈانٹ ڈپٹ پر طالب علم بیٹے کی خودکشی

والدین کی ڈانٹ ڈپٹ پر طالب علم بیٹے کی خودکشی

حیدرآباد /7 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرادشتہ ایک طالب علم نے خودکشی کرلی ۔ کندکور پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 17 سالہ طالب علم بی شیوا نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس کے مطابق شیوا جو انٹر سال دوم کا طالب علم تھا ۔ بلارم علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ لڑکا کالج نہیں جارہا تھا اور اکثر تعلیم میں لاپرواہی کرتا تھا ۔ اس کی حرکت پر والدین نے کافی ڈانٹ ڈپٹ کا شکار بنایا ۔ اس بات سے ذہنی تناؤ کا شکار شیوا نے 30 نومبر نامعلوم زہریلی شئے کا استعمال کرلیا ۔ جس کی علاج کے دوران کل رات موت واقع ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT