Friday , June 23 2017
Home / ہندوستان / والد کو آنکھوں کے سامنے دم توڑتے دیکھا : بیٹی

والد کو آنکھوں کے سامنے دم توڑتے دیکھا : بیٹی

پرتاپ گڑھ ۔ 17 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : راجستھان کے پرتاپ گڑھ میں بلدی عہدیداروں نے ظفر خاں کو زد و کوب کر کے ہلاک کردیا اور ان کی 17 سالہ بیٹی صابرہ نے اپنے والد کو آنکھوں کے سامنے دم توڑتے دیکھا ۔ صابرہ نے کہا کہ جمعہ کی صبح والد کے ساتھ میں بھی گئی اور میرے علاوہ مہتاب شاہ کچی بستی کے دیگر مکینوں کے روبرو ظفر حاں پر حملہ کیا گیا اور انہوں نے وہیں دم توڑ دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ پرتاپ گڑھ نگر پریشد کے عہدیدار خواتین کو مسلسل ہراساں کررہے تھے ۔ وہ صبح کے وقت جب خواتین رفع حاجت کے لیے جاتی تو ان کا تعاقب کرتے پانی کا برتن گرادیتے اور تصاویر لیتے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT