Friday , March 24 2017
Home / جرائم و حادثات / والد کی موت پر بیٹے کی خود کشی

والد کی موت پر بیٹے کی خود کشی

حیدرآباد ۔ /11 نومبر (سیاست نیوز) والد کی موت سے دلبرداشتہ ایک شخص نے نامعلوم زہریلی دواء کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ اپل پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 35 سالہ جوزف نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ جوزف پیشہ سے خانگی ملازم تھا اور اپل کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ گزشتہ چند دنوں قبل جوزف کے والد رابرٹ کی موت ہوگئی تھی ۔ والد کی موت کے بعد یہ شخص ذہنی تناؤ کا شکارہوگیا تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT