Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / والد کی موت کے باوجود بیٹے نے امتحان لکھا

والد کی موت کے باوجود بیٹے نے امتحان لکھا

کلواکرتی۔/23مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی میں آج ایک نادر واقعہ دیکھنے کو ملا کہ ایک طالب علم نے اپنے والد کے انتقال کے باوجود امتحان ہال پہنچ کر امتحان لکھا جبکہ یہ ان کا اکلوتا لڑکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مڑجل کا رہنے والا طالب علم وجئے جو کہ ششومندر کا طالب علم ہے آج صبح کی اولین ساعتوں میں اس کے والد جنگیا کا انتقال ہوگیا۔ طالب علم نے اپنے والد کو گھر میں چھوڑ کر امتحان لکھنے کیلئے آیا اور امتحان لکھ کر گھر واپس ہوا اور اس کے بعد والد کی آخری رسومات انجام دیا۔ جبکہ اس طالب علم کا سنٹر مہاتما جیوتی گروکل گرلز ہاسٹل کلواکرتی میں تھا جوکہ اس کے گاؤں سے 20کلو میٹر فاصلہ پر ہے۔

کلواکرتی۔/23مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی میں ہولی کا رنگ شدید گرمی کے سبب اورپانی کی شدید قلت کے سبب بہت ہی پھیکا رہا جبکہ آج کلواکرتی میں درجہ حرارت 40.5 فیصد رہا جو کہ گزشتہ تین چار دن سے اسی قدر شدید چل رہا ہے۔ جہاں گرمی کی شدت کے سبب عوام اور بچے باہر نکلنے سے گریز کررہے ہیں وہیں پانی کی بھی قلت نے عوام کو ایسے کھیل کھیلنے سے روکے رکھا۔ شہر کلواکرتی میں پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے جہاں پر محکمہ بلدیہ کی جانب سے عوام کو پانی سربراہ کرنے والے تقریباً تمام بورویلس سوکھ چکے ہیں صرف ایک بورویل ہے جس کے ذریعہ ٹینکروں سے پانی سربراہ کرتے ہوئے عوام کو ہفتہ میں ایک مرتبہ بعض علاقوں میں اور بعض جگہوں پر چار دن میں ایک مرتبہ نلوں کے ذریعہ پانی سربراہ کیا جارہا ہے۔ فی الوقت پورے کلواکرتی کو صرف دو بورویلس کے ذریعہ پانی سربراہ کیا جارہا ہے۔ ابھی چند دن قبل ایک بور کرایہ پر حاصل کرتے ہوئے بلدیہ پانی کی سربراہی عمل میں لارہا ہے۔ ان تمام حالات کے سبب رنگوں کا یہ تہوار بہت پھیکا رہا ہے جبکہ بچوں کے علاوہ تقریباً بڑے افراد کو بھی تہوار سے دیکھا گیا اور صبح 11بجے کے بعد تو بچوں کو بھی تہوار سے دور دیکھا گیا اور سبھی نے گھروں میں رہنے کو ترجیح دی جس کے سبب شہر کی تمام دکانات بند اور سڑکیں سنسان دیکھی گئیں۔

TOPPOPULARRECENT