Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / والد کی ڈانٹ ڈپٹ پر طالبہ کی خودکشی

والد کی ڈانٹ ڈپٹ پر طالبہ کی خودکشی

حیدرآباد /26 اپریل ( سیاست نیوز ) والد کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ایک لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ ونستھلی پورم پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 24 سالہ سمیتا نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ سمیتا بی ٹیک کی طالبہ تھی ۔ گذشتہ چند دنوں سے لڑکی اپنے دسویں جماعت کے ساتھی آدرش کو سیل فون کے ذریعہ میسیج روانہ کر رہی تھی اور اس بات کا ذکر آدرش نے لڑکی کے والد وینکٹیشورلو سے کیا تھا ۔ سمیتا ضلع نظام آباد کی متوطن تھی جو یہاں این جی اوز کالونی ونستھلی پورم میں رہتی تھی ۔ بیٹی کی حرکت پر برہم والد نے اسے ڈانٹ ڈپٹ کا نشانہ بنایا جس سے لڑکی دلبردشاتہ ہوگئی ۔ ونستھلی پورم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT