Monday , August 21 2017
Home / دنیا / والمارٹ نے ہندوستان میں کئی ملین ڈالر رشوت دی

والمارٹ نے ہندوستان میں کئی ملین ڈالر رشوت دی

واشنگٹن ۔ 19 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے ملٹی نیشنل ریٹیل کارپوریشن والمارٹ پر شبہ ہیکہ اس نے ہندوستان میں کئی ملین ڈالر قدر والی رشوتیں ادا کئے، میڈیا کی ایک رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل نے ایک بڑی رپورٹ میں کہا ہیکہ والمارٹ کی ہندوستان مشتبہ رشوت ستانی بے نقاب ہوئی ہے جس میں کئی ہزار چھوٹی ادائیگیاں شامل ہیں جو کم تر سطح والے مقامی عہدیداروں کو دی گئی تاکہ والمارٹ کی اشیاء کو کسٹمز سے باآسانی گذار دیا جائے یا یہ ادائیگیاں رئیل اسٹیٹ پرمٹس کے حصول کیلئے کی گئیں۔ لوگوں نے کہا کہ مشتبہ ادائیگیوں کی بڑی اکثریت 200 امریکی ڈالر سے کم رہی اور بعض کو 5 ڈالر کی رہی لیکن جب ان تمام کو یکجا کیا جائے تو یہ مجموعی طور پر کئی ملین ڈالر ہوجاتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT