Monday , May 1 2017
Home / کھیل کی خبریں / واورینکا کی پیشقدمی‘برڈیک کو حیران کن شکست

واورینکا کی پیشقدمی‘برڈیک کو حیران کن شکست

کیلیفورنیا ۔14مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انڈین ویلز ٹینس ٹورنمنٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں  جہاں سوئٹزرلینڈ کے اسٹینسلس  واورینکا اور آسٹریلیا کے ڈومنیک تھیم نے چوتھے راونڈ میں رسائی حاصل کر لی لیکن  چیک جمہوریہ کے ٹامس برڈیک کو حیران کن شکست ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق نمبر تین سیڈ  واورینکا نے تیسرے راونڈ کے میچ میں فلپ کوہل شرائبر کو 7-5  اور 6-3  سے شکست دی ۔ ٹامس برڈیک جاپان کے نشی اوکا کے خلاف پہلا سیٹ جیتنے کے باوجود میچ ہار گئے۔ غیر معروف کھلاڑی نشی اوکا نے نمبر تیرہ سیڈ برڈیک کو 1-6 ، 7-6اور 6-4 سے شکست دی ۔ڈومنیک تھیم نے جرمنی کے مشا زیوروف کو راست سٹوں میں مات دیکر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
سرینا اور مرے بدستور پہلے مقام پر فائز
لندن۔14مارچ (سیاست ڈاٹ کام )عالمی ٹینس درجہ بندی میں لٹویا کی اناستاسیا سیواسٹووا نے ایک درجہ ترقی سے 24 واں مقام حاصل کرلیا ہے۔ اسپین کی کارلا سواریزنوارو بھی ایک درجہ بہتری سے 25 بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہوگئی ہیں۔ نئی ڈبلیو ٹی اے درجہ بندی میں ابتدائی 22 مقامات میں تبدیلی نہیں ہوئی اور سرینا ولیمز بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔ اے ٹی پی درجہ بندی  میں اینڈی مرے پہلے مقام پر ہیں۔ مرین سلچ نے جو ولفرائیڈ سونگا کو ساتویں پوزیشن سے محروم کردیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT