Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / واٹر بورڈ اپنے خرچ سے میٹرس لگائے گا

واٹر بورڈ اپنے خرچ سے میٹرس لگائے گا

بعد میں واٹر بلس کے ساتھ وصولی ہوگی، تجاویز کا جائزہ
حیدرآباد 9 اکٹوبر (سیاست نیوز) حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ اپنے اخراجات سے تمام کنکشن کے لئے واٹر میٹرس لگانے کی تجویز رکھتا ہے۔ اس سے پہلے واٹر بورڈ نے صارفین سے کہا تھا کہ وہ واٹر میٹرس لگائیں۔ صارفین کو ماہانہ واٹر بل پر 5 فیصد ڈسکاؤنٹ کا بھی اعلان کیا تھا لیکن صارفین کی طرف سے کوئی مثبت ردعمل ظاہر نہیں ہوا۔ جی ایچ ایم سی حدود میں 8 لاکھ 79 ہزار واٹر کنکشن ہیں۔ لیکن صرف ایک لاکھ 69 ہزار کنکشن کے ساتھ میٹر کام کررہے ہیں۔ باقی صارفین کے پاس یا تو واٹر میٹر ناکارہ ہوگئے یا سرے سے میٹرس ہی موجود نہیں ہیں جس کے پیش نظر واٹر بورڈ اوسط ماہانہ بلس جاری کررہا ہے۔ واٹر بورڈ کا احساس ہے کہ واٹر میٹرس کی عدم تنصیب سے اسے نقصان ہورہا ہے۔ 5 فیصد ڈسکاؤنٹ کے پیشکش پر صارفین سے مثبت ردعمل کی توقع تھی لیکن ایسا نہیں ہوا۔ پیشکش کی مدت 30 ستمبر کو ختم ہوگئی۔ صرف 23 ہزار صارفین نے میٹر لگائے۔ اب واٹر بورڈ اپنے اخراجات سے میٹرس کی تنصیب کی تجویز کا جائزہ لے رہا ہے۔ بعد میں ماہانہ بلس میں میٹرس کے اخراجات وصول کرنے کی تجویز ہے۔کسی بھی نئی اسکیم پر عمل آوری جنوری 2017 ء سے ہونے کی توقع ہے۔

TOPPOPULARRECENT