Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / واٹر بورڈ کا ماقبل مانسون ایکشن پلان

واٹر بورڈ کا ماقبل مانسون ایکشن پلان

تمام کام 10 جون تک مکمل کرنے کی ہدایت
حیدرآباد ۔ 24 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد میٹرو واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر ایم دانا کشور نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ ماقبل مانسون ایکشن پلان کے تحت تمام مقررہ کام 10 جون تک مکمل کرلیے جائیں ۔ جائزہ اجلاس میں کاموں کی انجام دہی کا جائزہ لیا گیا ۔ مانسون کے دوران ہنگامی خدمات انجام دینے کے لیے کم و بیش 29 ٹیمیں بشمول سنٹرل ایمرجنسی ڈیزاسسٹر سیل بورڈ کے آفس میں قائم کیے گئے ہیں ۔ یہ ٹیمیں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی صورتحال سے نمٹیں گی اور یہ کام گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن سے تال میل کے ساتھ کیا جائیگا ۔۔

TOPPOPULARRECENT