Monday , May 1 2017
Home / شہر کی خبریں / واٹر شیڈ ڈیولپمنٹ کیلے ٹی ہنمنت راؤ کے نظریات پر عمل درآمد کی ضرورت

واٹر شیڈ ڈیولپمنٹ کیلے ٹی ہنمنت راؤ کے نظریات پر عمل درآمد کی ضرورت

راونڈ ٹیبل اجلاس سے مری ششی دھر ریڈی کا خطاب
حیدرآباد ۔ 23 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ڈاکٹر ایم چناریڈی میموریل ٹرسٹ اور فورم فار یوٹیلائزیشن آف گوداوری واٹرس کے زیر اہتمام ’ خشک سالی سے متاثر نہ ہونے ‘ واٹر شیڈ ڈیولپمنٹ کے لیے ٹی ہنمنت راؤ کے چار نظریات کی اہمیت ‘ پر ایک راونڈ ٹیبل اجلاس سنٹر فار اکنامک اینڈ سوشیل اسٹیڈیز کیمپس پر منعقد ہوا ۔ جس میں خشک سالی سے متاثر نہ ہونے کے لیے ہنمنت راؤ کی سفارشات پر عمل درآمد کرنے پر زور دیا گیا ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے ٹرسٹ کے سکریٹری اور سابق وائس چیرمین نیشنل ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی ایم ششی دھر ریڈی نے کہا کہ سابق کنسلٹنٹ امریکہ اور سابق انجینئرانچیف حکومت متحدہ آندھرا پردیش آنجہانی ٹی ہنمنت راؤ کے واٹر شیڈ ڈیولپمنٹ کے لیے چار نظریات پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے تاکہ خشک سالی جیسے مسائل کو حل کیا جاسکے ۔ 2000 اور 2004 کے درمیان غیر منقسم ریاست آندھرا پردیش کے کئی مواضعات میں اس پروگرام کے کامیاب نتائج دیکھے گئے ۔ مسٹر ششی دھر ریڈی نے کہا کہ یہ مواضعات میں خشک سالی غیر متاثر ہیں ۔ اسی نظریہ کو راجستھان میں بڑے پیمانہ پر کامیابی کے ساتھ روبہ عمل لایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹکنالوجی پر عمل درآمد کرنے کا خرچ صرف 7000 روپئے فی ایکڑ ہے لیکن اس کا فائدہ بہت زیادہ ہے کیوں کہ اس سے سال میں تین فصلوں کو آبپاشی کے لیے پانی دستیاب ہوتا ہے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT