Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / واٹر میٹر نہ ہونے پر بھاری جرمانے

واٹر میٹر نہ ہونے پر بھاری جرمانے

یکم جون سے عمل ، خراب میٹر درست کرنے مہلت
حیدرآباد ۔ 26 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ نے ان گھروں پر جرمانہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں واٹر میٹرس موجود نہیں ہیں یا ناکارہ میٹرس موجود ہیں ۔ یکم جون سے جرمانے لگائے جائیں گے ۔ 8 لاکھ 75 ہزار آبی صارفین میں جن میں گھریلو اور کمرشیل صارفین شامل ہیں ۔ صرف ایک لاکھ 57 ہزار کے پاس میٹر نصب ہیں ۔ واٹر بورڈ نے صارفین سے بارہا اپیل کی ہے کہ واٹر میٹر لگالیں لیکن اسے ان سنی کردیا گیا ۔ اب واٹر بورڈ ان صارفین پر بھاری جرمانے لگائے گا جن کے گھر واٹر میٹر نصب نہیں ہے یا میٹر کام نہیں کررہا ہے ۔ موسم گرما کی وجہ سے اب تک کوئی کارروائی شروع نہیں کی گئی تھی ۔ سروے کے مطابق 60 فیصد صارفین کے پاس میٹر کنکشن نہیں ہیں ۔ 20 فیصد کے پاس ناکارہ واٹر میٹر ہیں مقررہ مدت میں میٹرس کی درستگی نہ کرنے پر ڈبل چارجس وصول کئے جائیں گے ۔ عوام سے بارہا اپیل کی گئی کہ واٹر میٹر نصب کرالیں یا خراب میٹرس درست کرالیں ۔ لیکن اسے نظر انداز کردیا گیا جس کے نتیجہ میں واٹر بورڈ کو بھاری نقصان ہورہا ہے ۔ واٹر بورڈ کو جرمانے عائد کرنے سے 5 کروڑ روپئے کی زائد آمدنی ہوگی ۔۔

TOPPOPULARRECENT